.

سعودی دوشیزہ نےمصری فن کار کے ساتھ پیانو بجا کر محفل لوٹ لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ایک پیانو ماسٹر دوشیزہ نے جدہ میں منعقدہ محل موسیقی میں ایک مصری فن کار تامر حسنی کے ساتھ ایک گانے میں پیانو بجا کرمحفل لوٹ لی۔

سعودی دوشیزہ میان کرم اوراس کے موسیقار ساتھی تامرحسنی نے جدہ میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام منعقدہ محفل موسیقی میں ’آئی لوو یو‘ گانے پرپیانے کی دھن بجا کر شرکا سے داد تحسین حاصل کی۔

سعودی دوشیزہ میان کرم کو موسیقی اور پیانو کے شوق نے اس میدان میں سیکھنے اور مہارت حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔

اس نے چھ سال تک گٹار سیکھی جس کے بعد اس نے پیانو سیکھنا شروع کی۔ اس نے بارہ سال کی عمر میں پیانوں اور گٹا بجانا سیکھی لی تھی۔ اس نے عرب موسیقار عمر خیرت اور عالمی شہرت یافتہ موسیقا یانی سے بھی موسیقی کی تعلیم میں استفادہ کیا۔

مصری فن کار تامر حسنی نے گذشتہ جمعہ کی شام کو جدہ ڈوم تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد نغمے پیش کیے۔ ان میں ’قولنی کلام‘، عینیا بتحبک،أنا ولا عارف، اختراع، عمري ابتدأ، بشوقك، يا أنا يا مفيش، كفاياك أعذار، أرجعلي، يا بنت الإيه، هي دي، يا تاعبني، كل سنة وأنت طيب اور خليك فولاذي جیسے نغمے شامل ہیں۔