غیرملکی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کے الزام میں چھ سعودی باشندے گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے اتوار کو بتایا کہ مجاز حکام نے 6 شہریوں کو حراست میں لیا ہے جب پر مبینہ طورپر ایک غیر ملکی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دارالحکومت الریاض کی ایک کالونی میں پیش آیا۔ ایک خاتون سیاح کو سڑک پرموجود افراد نے روکا اور اسے الفاظ اور اشاروں سے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ اس موقعے پر ایک شخص نے اپنی کار سے خاتون سیاح کی کار کو ٹکر بھی ماری۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ ملزمان کو سخت تفتیشی طریقہ کار کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لا کرانہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کےدوران ملزمان نے خاتون کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں