.

مغربی کنارہ : اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو فلسطینی نوجوان جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فلسطینی وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وفا" نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آج پیر کو علی الصبح اسرائیلی فوج نے جنین شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران میں اسرائیلی فوج کے نشانچیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان صالح احمد اور رائد زیاد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دونوں نوجوان عمر کی دوسری دہائی میں تھے۔ علاوہ ازیں ایک تیسرا فلسطینی ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔