سعودی عرب:کراٹے فیڈریشن کےزیراہتمام ویمن چیمپیئن شپ کا اعلان

ایونٹ میں بلیک بیلٹ ٹیسٹ کی تاریخیں طے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام ریاض میں وزارت کھیل کے ہال میں دو روزہ پہلی خواتین چیمپیئن شپ کا اہتمام کررہی ہے۔ مقابلے میں ’کاٹا‘ اور ’فائٹنگ‘ کے مقابلے آج منگل سے شروع ہوں گے۔ کاٹا میں تین خواتین کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ کاٹا انفرادی اورکاٹا اجتماعی میں 15 اور 18 سال کی لڑکیاں حصہ لیں گی۔ دوسرے گروپ میں کاٹا انفرادی اور اجتماعی میں 19 سے 35 سال جب کہ تیسرے گروپ میں فائٹنگ میں 50،55،61، 68 کلو گرام وزن کے ساتھ انفرادی فائٹنگ اور 68 کلو گرام سے زاید پر اجتماعی فائٹنگ مقابلہ ہوگا۔

سعودی کراٹے فیڈریشن کی ٹیسٹ کمیٹی نے اگلے بدھ کو خواتین کے بلیک بیلٹ کی ڈگری کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی۔ یہ ٹیسٹ ریاض میں وزارت کھیل کے ہال میں سہ پہر تین بجےمنعقد ہوگا

کمیٹی نے اگلے جمعرات کو سہ پہر تین بجے مردوں کے بیلٹ کو بلیک بیلٹ کی ڈگری پر اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک تاریخ مقرر کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں