مکہ المکرمہ ریجن کے گورنر اور عرب شاعری اکیڈمی کے بورڈ آف ٹرسٹی کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فہد السماری کو "ثقافتی سال" کے تیسرے سالانہ شہزادہ عبداللہ الفیصل ایوارڈ کے لیے منتخب کرنے کی منظوری دی۔ ڈاکٹر السماری تیسری شخصیت ہیں جو رواں سال کے دوران یہ ایوارڈ حاصل کریں گے۔
یہ ایوارڈ سعودی کی طرف سے سرکاری طور پر دیا جاتا ہے۔ شہزادہ عبداللہ الفیصل ایوارڈ ادب کی دنیا میں خدمات انجام دینے وال مقامی، علاقائی ، عرب دنیا اور عالمی شخصیات کو دیا جات ہے۔ اس ایوارڈ کے اجرا کا مقصد عربی شاعری کے شعبے میں ممتاز عرب تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اورانہیں سرہانا کو سراہنا ہے۔
اس ایوارڈ کی منظوری شہزادہ خالد الفیصل نے طائف یونیورسٹی کے ذریعے "عرب شاعری اکیڈمی" کے فروغ کے حوالے سے ہونے والی مساعی کے خدمات کےاعتراف میں دی تھی۔. ہر سال سعودی عرب میں ایک شخصیت کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔
"السماری" کا انتخاب کیوں؟
ڈاکٹر فہد السماری کو ان کی ادبی اور سائنسی کوششوں کےاعتراف میں شہزادہ عبداللہ الفیصل ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان کا شمار’’خلیج عرب میں مطالعات اور دستاویزات کے مراکز" کے سیکرٹری جنرل ، رائل کورٹ کے مشیر ، قومی مرکز برائے دستاویزات اور آرکائیوز کے جنرل سپروائزر ، مدینہ میں ریسرچ اینڈ سٹڈیز سنٹرکے بورڈ آف ٹرسٹیز کے نائب صدر ، مدینہ میں تحقیق اورتصنیف کے جرنل سرکٹ کے چیف ایڈیٹر کے طور پر ہوتا ہے۔

انہیں 22 جولائی 2020 سے ہیریٹیج اتھارٹی ، درعیی گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، اور اونٹ کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن منتخب کیا گیا۔ وہ اپریل 2020 سے نیشنل میوزیم کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن بھی ہیں اور شاہ عبدالعزیز کمپلیکس۔ انڈومنٹ لائبریریز اور کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وہ مکہ ہسٹری سینٹر کے ڈائریکٹر ، شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز چیئر کے ایگزیکٹو ایڈوائزر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ شاہ سعود یونیورسٹی میں جزیرہ نما عرب کی تاریخ کا مطالعہ اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اعلیٰ نگرانی بورڈ کے رکن شاہ سعود یونیورسٹی میں مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کے تاریخ اور مطالعہ کے لیے چیئرمین ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نگران بورڈ کے رکن اسلامی یونیورسٹی میں مدینہ کی تاریخ اسٹڈیز کے رکن اور مدینہ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں۔
-
سعودی عرب : بیرون ملک پھنسے تارکینِ وطن کے اقاموں اور ویزوں میں30ستمبر تک مفت توسیع
سعودی عرب نےایک شاہی فرمان کے تحت بیرون ملک پھنسے ہوئے تارکینِ وطن کے اقاموں کی تجدید ،خروج اور دوبارہ داخلہ کے لیے ویزوں کی میعاد میں خودکار طریقے سے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب:کراٹے فیڈریشن کےزیراہتمام ویمن چیمپیئن شپ کا اعلان
ایونٹ میں بلیک بیلٹ ٹیسٹ کی تاریخیں طے مشرق وسطی -
سعودی خواتین فوجی صنعت میں دوستانہ ماحول میں کام کرنے لگیں
سعودی خواتین فوجی صنعتوں کے میدان میں زبردستی داخل ہوگئی ہیں۔ ملٹری انڈسٹری کمپنیاں دفاعی مشینیں اور آلات کی تیاری کے لیے خواتین انجینیرز اور ... مشرق وسطی