حرمین کی انتظامیہ کی جانب سے معتمرین کا تحائف کے ساتھ استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کا گرم جوشی کے ساتھ بھرپور استقبال کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صحت کے حوالے سے حفاظتی اقدامات اور تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

حرمین کی انتظامیہ میں سماجی خدمات کے امور کے ڈائریکٹر جنرل جنادی مدخلی کے مطابق جنرل پریذیڈنسی نے "خدمة معتمرينا شرف لمنسوبينا" (معتمرین کی خدمت ہمارے افراد کی سعادت) کے نام سے جاری مہم کے تحت معتمرین کو یادگاری تحائف پیش کیے۔ ان میں چھتریاں، جائے نماز اور بجلی کے دستی پنکھے اور دیگر تحائف شامل ہیں۔

Advertisement

مدخلی نے واضح کیا کہ مذکورہ مہم 'جنرل پریذیڈینسی پلان 2024ء' کے مطابق جاری و ساری ہے۔ اس حوالے سے سخت ترین حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کیا جا رہا ہے۔

مدخلی نے باور کرایا کہ اس نوعیت کے منصوبوں کا اہتمام مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہِ عام شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے۔ ان کا مقصد مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کے مہمانوں کو اعلی ترین اور بہترین خدمات پیش کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں