سعودی عرب کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے رضا کارانہ جذبے سے سرشار 30 طلبا و طالبات نے دارالحکومت الریاض میں جاری شاہین پرندوں کی بین الاقوامی نیلامی میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کو رضا کارانہ خدمات کی فراہمی جاری رکھی ہوئی ہے۔
یہ نمائش سعودی عرب کے فالکنزکلب کے زیراہتمام شروع کی گئی ہے جس میں فالکنز پروڈکشن فارمزکےمالکان اور شاہین پرندوں کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے خواتین وحضرات شرکت کررہے ہیں۔ یہ نیلامی شمالی الریاض میں ملھم کے مقام پر 5 ستمبر تک جاری رہے گی۔
اس موقعے پرنیلامی میں شرکت کے لیے آنے والے شہریوں کو تیس طلبا وطالبات کی طرف سے رضا کارانہ خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ سعودی طلبا نیلامی کو وزٹ کرنے والے شہریوں کی رہ نمائی کرتے اور انہیں مملکت کے قدیم ورثے کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں۔ یہ رضا کار فارمزمالکان کی ضروریات اور شاہین پرندوں کے حوالے سے انہیں سہولت فراہم کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ رضا کار نیلامی میں شرکت کرنے والوں سے کرونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کرانے اور ان کی رہ نمائی کرتے ہیں۔ وہ مختلف زبانوں میں مالک اور گاہک کے درمیان بہاؤ تاؤ کرنے میں بھی ان کی مدد کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں شاہین پرندوں کی بین الاقوامی نیلامی میں 14 ممالک کے فالکنز کلب کے مالکان شرکت کررہے ہیں۔