ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے متحدہ عرب امارات کے نیشنل سکیورٹی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی "وام" کے مطابق ملاقات کے دوران ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات خصوصا معاشی اور تجارتی شعبے میں تعلقات کو مضبوط کرنے ٹرانسپورٹ، صحت اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک صدر اور اماراتی وفد نے خطے کے ایشوز پر بھی گفتگو کی۔
شیخ تہنون بن زاید نے صدر طیب ایردوان کو امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید اور ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید کے تہنیتی پیغامات پہنچائے۔
جواب میں صدر ایردوآن نے اماراتی قیادت کو خیر سگالی کا پیغام دیا۔