سعودی عرب میں کرونا ایس او پیز کی خلاف وری پرپانچ سے دس ہزار ریال جرمانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کرونا وبا کی روک تھام کے حوالے سے وضع کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرپانچ ہزار ریال سے دس ہزار ریال تک جرمانہ کی سزامقرر کی گئی ہے۔

خلاف قانون خاندانی اور سماجی اجتماعات منعقد کرنے کے ذمہ داروں کو دس ہزار ریال جب کہ اس میں شرکت کرنے والوں کو پانچ ہزار ریال جرمانہ کی سزا سنائی جائے گی۔

Advertisement

وزارت نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں وضاحت کی کہ خاندان ، گھروں ، ریسٹ ہاؤسز ، کھلے مقامات میں مجاز تعداد سے زیادہ لوگوں کو جمع کرنے کے ذمہ داروں کو دس ہزار ریال اور اس میں شرکت کرنے والوں کو پانچ ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اجتماع میں شرکت کی خلاف ورزی کرنےوالوں کو پانچ ہزار ریال جرمانہ سزا سنائی گئی ہے۔

خلاف ورزی کی تکرار کی صورت میں سابقہ جرمانہ دوگنا ہوجائے گی۔ غیر قانونی اجتماعات کے دوبارہ انعقاد پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک ہوگا اور اس کے مرتکب کو جیل بھیجا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں