سعودی عرب میں سیکیورٹی اہلکار کے قاتل کا سرقلم کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جمعرات کے روز جدہ میں سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ سعودی شہری عبدالعزیز بن سعود المالکی کو ایک سیکیورٹی اہلکار کے قتل کے جرم میں دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس کا سر قلم کر دیاگیا ہے۔

سیکورٹی اہلکار سارجنٹ عبداللہ بن مشاری السبیعی کو اس کی ڈیوٹی کے دوران چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گایا تھا۔ پولیس نے مجرم کو گرفتار کرلیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکار کا قاتل ایک دہشت گرد تنظیم کا حامی اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تکفیر کا مرتکب تھا۔

Advertisement

جمعرات کو وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی حکام مذکورہ بالا مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔ تفتیش کے دوران اس نے جرائم کے ارتکاب کا اعتراف کیا۔ اسے خصوصی فوجداری عدالت میں بھیج دیا۔ فوج داری عدالت نے مجرم کو سزائے موت دی اور اپیل عدالت نے بھی سزا برقرار کھی اور سپریم کورٹ نے بھی سزا کی توثیق کی۔ آخر کار شاہی فرمان کی منظٖوری سے مجرم کو دی گئی سزا پر عمل درآمد کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں