.

عراق آئندہ بین الاقوامی کتاب میلے میں مہمان خصوصی ہوگا: سعودی وزیر ثقافت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے بتایا ہے کہ آئندہ ہونے والے ’الریاض بین الاقوامی کتاب میلے‘ میں برادر ملک جمہوریہ عراق مہمان خصوصی ہو گا۔

الریاض انٹرنیشنل بک فیئر کے اگلے سیشن کے لیے عراق کا بطور مہمان خصوصی انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ کتاب میلہ آئندہ اکتوبر میں منعقد کیا جائے گا۔ کتاب میلے کی سرپرستی اور نگرانی کی ذمہ داری سعودی عرب کی ادب، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی کو سونپی گئی ہے۔

وزیر ثقافت نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عراق کا انتخاب برادرانہ تعلقات کے تناظر میں آتا ہے جو دونوں ملکوں [سعودی عرب اور عراق] کے عوام کو کئی پہلوؤں سے یکجا کرتے ہیں۔ یہ میلہ دونوں ملکوں کی ثقافتی میدان میں مشترکہ کوششوں کے فریم ورک کی روشنی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس میلے کے انعقاد سے سعودی عرب اور عراق کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

سعودی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ کتاب میلے کے لیے عراق کا مہمان خصوصی کے طور پر کا انتخاب عراقی ثقافت، اس کی گہرائی اور تنوع کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کتاب میلے کے اگلے سیشن میں عراق کی بطور مہمان خصوصی شرکت سے دونوں ملکوں کے عوام کے مابین ایک وسیع تعامل کی جگہ پیدا ہوگی۔دونوں ممالک کے دانشوروں، لکھاریوں، مصنفین اور تخلیق کاروں کے درمیان روابط کو فروغ ملے گا۔

خیال رہے کہ اگلا کتاب یکم اکتوبر سے10 اکتوبر تک الریاض میں ہو گا۔ میلے کے انتظامات کی ذمہ داری سعودی لٹریچر ، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی کو دی گئی ہے۔