.

سعودی عدالتوں میں 122 ارب ریال کی تجارتی دستاویزات پرعملدرآمد کی درخواستیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی عدالتوں میں گذشتہ ایک سال کے دوران تجارتی دستاویزات پرعمل درآمد کی مجموعی طورپر604،385 درخواستیں دی گئیں جن کی کل مالیت 121.7 ارب ریال تھی۔ سال 1،442 کی نسبت یہ شرح 9 فیصد کم ہے۔

سعودی وزارت انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار اخبار "الاقتصادیہ" میں شائع ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طورپر 326588 کیسز میں "آرڈر بانڈز" کا تناسب 57.6 فی صد ہے

ریاض کی عدالتوں نے کمرشل پیپرز پر عمل درآمد کی سب سے زیادہ مالیت کی درخواستین دی گئی ہین۔ الریاض کی عدالتوں میں دی گئی تجارتی دستاویزات پرعمل درآمد کی درخواستیں کل درخواستوں کا 43.5 فیصد ہیں۔ ان کی کل تعداد 181،258 تھی اور ان کی مالیت 56.8 ارب ریال سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد مکہ مکرمہ کی عدالتوں میں 164،911 درخواستوں کے ذریعے 34 ارب ریال کے تجارتی کاغذات پرعمل درآمد کایا گیا۔

مشرقی ریجن کی عدالتیں 98.450 درخواستوں پر عملدرآمد کے لیے 22.41 ارب ریال کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئیں۔ مدینہ کے علاقے کی عدالتوں سے کل 2.12 ارب ریال کی 32،144 درخواستوں پرعمل درآمد کرایا گیا۔ القصیم میں 1.49 ارب ریال مالیت کی 19،824 درخواستوں پر عمل درآمد کرایا گیا۔

عسیر ریجن کی عدالتوں میں کمرشل پیرز پرعمل درآمد کی مجموعی درخواستوں کی تعداد 28،060 ریکارڈ کی گئی اور ان کے بدلے میں 1.33 ارب ریال لیے گئے۔ مطالبہ اس کے بعد الجوف ریجن 921.4 ملین ریال کی 7،596 درخواستوں پر عمل درآمد کرکیا گیا اور جازان میں 714.8 ملین کی 22،229 درخواستیں نمٹائی گئیں۔