سعودی ڈیجیٹل اتھارٹی کا جعلی ایپس سے محتاط رہنے کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی سعودی عرب کے گورنر انجینئر احمد الصویان نے جعلی ایپلی کیشنزسے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی جعلی ایپلی کیشنز صارفین کی پرائیویسی کو متاثر کرنے کے ساتھ ان کے نقصان کا باعث بھی بنتی ہیں۔ غیر معیاری فیک ایپلی کیشنز صارفین کی باعتماد حکومتی ڈیجیٹل سروسز تک رسائی کی راہ میں بھی رکاوٹ بنتی ہے۔

Advertisement

ڈیجیٹل اتھارٹی نے اس امر کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ کسی بھی ایپلی کیشن کو اپنے سمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اس کے اصل اور معیاری ہونے کا یقین کر لیں۔ اتھارٹی نے اس مقصد کے لیے my.gov.sa قومی پورٹل لانچ کیا ہے جہاں قابل اعتماد سرکاری ایپلی کیشنز کی مکمل فہرست موجود ہے۔

اتھارٹی نے ایپلی کیشنز استعمال کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ محفوظ اور معیاری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ہمیشہ اس مقصد کے لیے بنائی گئی حکومتی ایجنسی سے رجوع کریں۔ دوسری صورت میں صارفین اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اسے ڈیویلپ کرنے والے ادارے کے لٹریچر کا مطالعہ کریں اور اگر انہیں اپیلی کیشن میں کوئی جھول نظر آئے تو اس کی اطلاع فورا مجاز اتھارٹی کو دیں۔

ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی، ڈیجیٹل حکومت سے متعلق تمام معاملات کے حوالے سے ایک مستند فورم ہے۔ صارفین تک اعلی پائے کی باعتماد ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی ڈیجیٹل گورنمنٹ کا بنیادی نصب العین ہے جس پر عمل کرتے ہوئے وہ صارفین اور حکومتی ایجنسیوں کے درمیان شراکت کے مواقع بھی یقینی بناتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں