مصری حکومت نے غزہ کی کشیدہ صورتحال کے سبب سرحدی راہداری رفح کراسنگ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق مصری سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحکم ثانی رفح کراسنگ کو بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر دوسری جانب حماس نے بھی تصدیق کی ہے کہ مصرنے تفصیلات بتائے بغیر رفح کراسنگ بند کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
مصری ذرائع نے بتایا کہ کراسنگ کو بند کرنے کا فیصلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدہ صورتحال کے نتیجے میں اٹھایا گیا۔ہفتے کے روز اسرائیلی فورسز اور حماس کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جن میں ایک اسرائیلی فوجی اور 41 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔ جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر تین میزائل داغے۔
رفح کراسنگ غزہ اور مصرکے درمیان موجود واحد زمینی گزرگاہ ہے۔اسرائیل اور مصر سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر غزہ کے ساتھ موجود سرحد پر کڑا پہرا رکھتے ہیں۔غزہ کے شہری صرف مصر کے ذریعے سے ہی دوسرے ممالک کا سفر کر پاتے ہیں۔
-
غزہ کی پٹی پر رات گئے اسرائیلی فضائی حملے ۔۔ فوجی کمک میں اضافہ
اسرائیلی فوج کے زخمی ہونے کے بعد فلسطینیوں سے دوبارہ جھڑپیں مشرق وسطی -
’اونروا‘ کا غزہ میں اپنے مراکز کے قریب حماس کی سرنگوں پراظہار تشویش
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین "یو این آر ڈبلیو اے" نے غزہ کی پٹی میں اس کے بنیادی ڈھانچے اور مراکز کے قریب حماس کی ... مشرق وسطی -
غزہ : اسماعیل ہنیہ دوسری مدت کے لیے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ منتخب
اسماعیل ہنیہ کواسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کا دوسری مدت کے لیے سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔غزہ کی پٹی کی حکمراں حماس کے ایک عہدہ دار نے ... مشرق وسطی