سعودی عرب میں فائن آرٹ کے ایک آرٹسٹ نے مسحور کن چار جہتی ڈرائنگ تخلیق کر کے عرب دنیا میں سوشل میڈیا صارفین اور فن کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ سعودی آرٹسٹ نے کمال مہارت کے ساتھ ایک ایسی ڈرائنگ تیار کی ہے جس کے چاروں کونے برابر ہیں اور اس چکور پینٹنگ میں اس نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عکس تیار کیا ہے
آرٹسٹ محمد الحربی نے بیچلر آف آرٹ ایجوکیشن کی ڈگری لینے کے بعد پینٹنگ، مٹی کے برتنوں پر آرٹ بنانے ، سلائی، کڑہائی، بنائی، قالین بافی کے متعدد تعلیمی کورسز کیے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان ’پاپ آرٹ‘ نامی جدید چوکور پینٹنگ کی تیاری میں پورا ایک مہینہ صرف ہوا۔ اس سفر میں انہوں نے تمام رکاوٹیں پار کیں۔ انہوں نے گرافکس کی پچھلی جانب سے بھی ڈرائنگ کا منظر یقینی بنانے کے لیے سوئچنگ کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور کیں اور اس پر تھری ڈی پینٹنگز کی طرح کام کیا گیا۔
محمد الحربی کا کہنا ہے کہ آرٹسٹ کے فنکارانہ احساس کا اس کے الہام پر اثر پڑتا ہے جس کے نتیجے میں وہ منفرد اور مخصوص فن پارے پیش کرنے کے قابل ہوتا ہے۔ اس کی خواہش تھی کہ وہ ایک ایسی ہی ڈرائنگ تیار کرے جو چوکور ہو اور پینٹنگ کے لیے میں نے فخریہ طور پر شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر کا انتخاب کیا۔
آپ کو میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حیرت انگیز خیالات پر مبنی فن پارے ملیں گے۔ ان میں بیک وقت دونوں ہاتھوں سے تیار کردہ نمونہ آرٹ کے ساتھ منہ اور پیروں کی مدد سے بنائے گئے فن پارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ ان میں پینٹنگ کے پیچھے ڈرائنگ اور حالیہ چہار جہتی سٹائل میں ڈرائنگ تازہ ترین نمونہ فن ہے۔
میں کسی فنکار کا ایسا کام نہیں دیکھا، یہی وجہ ہے کہ میرے سر میں یہ سب کرنے کا سودا سمایا ہوا تھا۔ میں لوہے کی ایسی ٹیوب لیں جن کے چار کونے تھے اور میں نے ہر کونے پر نئی ڈرائنگ تخلیق کی۔ میں سفید، سیاہ اور سلور رنگ استعمال کرتا ہوں۔
-
سعودی عرب میں نایاب الریم ہرن کے شکار میں ملوث پانچ افراد گرفتار
مکہ المکرمہ ریجن میں نادر جانوروں کے تحفظ کے لیے قائم امام سعود بن عبدالعزیز قدرتی پناہ گاہ [ریزرو] میں ماحولیاتی تحفظ کی ذمہ داری ادا کرنے والے خصوصی ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: 12 سے17سال عمرکے بچّوں،بالغوں کے لیے ماڈرنا کی ویکسین کی منظوری
سعودی عرب نے 12 سے 17 سال تک عمر کے بچّوں اور بالغوں کو لگانے کے لیےماڈرنا کی کووِڈ-19 کی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے اتوار کو ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں اتوار کے روز کرونا کے 385 فعال کیس سامنے آئے
ڈیلٹا وائرس مملکت میں پھیل رہا ہے: ترجمان وزارت صحت بين الاقوامى