.

جدہ ہائی وے پر پٹرول ٹینکر کو حادثے کے بعد آگ لگ گئی، 11 گاڑیاں متاثر

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سے مکہ جانے والی ہائی وے پر پٹرول کے ٹرک کے حادثے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

مکہ کی مقامی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حادثے کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ مکہ جانے والی مرکزی شاہراہ پر پٹرولیم کے ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس کے سبب سڑک پر آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے بعد اس آگ اور اسے بجھانے کی کاوشوں کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملی جن میں فائر فائٹرز کو اس آگ پر قابو پانے کی کوششیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں آگ سینکڑوں میٹر تک پھیل گئی جس کے نتیجے میں 11 گاڑیوں کو نقصان پہنچا مگر خوش قسمتی سے کسی شخص کو جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹریفک کو دیگر راستوں کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کے مطابق واقعہ کے دو گھنٹے بعد آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پا لیا تھا جس کے بعد صبح 7:42 منٹ پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔