سعودی عرب اور روس نے باہمی فوجی تعاون بڑھانے کے ایک معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ"پیر کے روز میں نے روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فورن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت سعودی عرب اور روس کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔"
I signed an agreement today with the Russian Deputy Minister of Defense Colonel General Alexander Fomin between the Kingdom and the Russian Federation aimed at developing joint military cooperation between the two countries. pic.twitter.com/4gsWfp3JgK
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) August 23, 2021
شہزادہ خالد انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم (ARMY 2021) میں شرکت کے لیے پیر کو روس پہنچے تھے۔ معاہدے پر دستخط سے قبل انہوں نے روسی وزیر دفاع سرگئی شویگو سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون بڑھانے کے امور پر غور کیا گیا۔
شہزادہ خالد کا کہنا تھا کہ روسی وزیر دفاع سے ملاقات میں "دونوں ممالک کی جانب سے خطے میں سلامتی اور سکیورٹی کی سعی اور مشترکہ طور پر درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔"

-
سعودی ڈیجیٹل اتھارٹی کا جعلی ایپس سے محتاط رہنے کا انتباہ
ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی سعودی عرب کے گورنر انجینئر احمد الصویان نے جعلی ایپلی کیشنزسے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی ... مشرق وسطی -
سعودی فضائیہ نے خمیس مشیط کی جانب آنے والاحوثیوں کا بارود سے لدا ڈرون مارگرایا
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو یمن سے چھوڑا گیاایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا بارود سے لدا ایک اورڈرون مارگرایا ہے۔حوثیوں نے اس ڈرون ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں اتوار کے روز کرونا کے 385 فعال کیس سامنے آئے
ڈیلٹا وائرس مملکت میں پھیل رہا ہے: ترجمان وزارت صحت بين الاقوامى