سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مملکت برادر ملک افغانستان میں جلد از جلد امن اور استحکام کی خوہاں ہے۔
انسانی حقوق کونسل میں سعودی عرب کے مستقل مندوب ڈاکٹرعبدالعزیز الواصل نے جنیوا میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پرہونے والے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم افغانستان میں مسلسل بدلتی صورت حال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ افغانستان میں جلد امن بحال ہوگا اور ملک میں استحکام آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ افغان عوام کی امنگوں اور ان کی باوقار زندگی کے لیے طالبان اور تمام افغان قوتیں سلامتی ،استحکام ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کام کریں گی اور افغان عوام کے مفادات کو آگے بڑھانے ، تشدد ترک کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مل کر کام کریں گی۔
ڈاکٹرالواصل نے کہا کہ سعودی عرب افغانستان میں قیام امن کےلیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ انسانی حقوق کا تحفظ اورباہمی احترام کو فروغ ملے۔ سعودی عرب افغانستان میں کسی غیرملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے افغان عوام کو اپنی مرضی کے مطابق حکومت کی تشکیل کا پر زور حامی ہے۔
-
دیکھیے: سخت گرمی میں سعودی عرب کے کس شہر کی زمین ژالہ باری سے ڈھک گئی؟
سعودی عرب کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مملکت کی مغربی گورنیٹ طائف کے علاقے السیل الکبیر ... ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: شہری پر تشدد اور موبائل چھیننے کے الزام میں پانچ افراد گرفتار
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی مقامی پولیس نے ایک شخص پر تشدداور موبائل چھیننے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں پانچ کھرب ریال مالیت کے معدنی وسائل کا سب سے بڑا سروے شروع
سعودی عرب میں جیولوجیکل سروے اتھارٹی کے تعاون سے مملکت میں پانچ کھرب ریال مالیت کے معدنی وسائل کی تلاش کے لیے سب سے بڑا سروے شروع کردیا گیا ہے۔ یہ ... مشرق وسطی