سعودی عرب کے علاقےجازان میں حالیہ ایام میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے علاقے کا رنگ ہی بدل دیا۔ بارشوں کے بعد ہرطرف ہریالی اور سبزے کا بچھونا بچھ گیا اور تا حد نگاہ کوہ و دمن سبزہ زار کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔
جازان میں واقع بیش گورنری کے مشرق میں صنادل پہاڑپر بارشوں کے بعد اگنے والے سبزے نے پہاڑی چوٹیوں پر ہریالی نے ایسا منظر کشید کیا جیسے پہاڑ نے سرسبز لباس پہن لیا ہو۔ ان بارشوں کے بعد کوہ صنادل کی بلندیوں اور اطراف میں ہرطرف ہریالی پھیل گئی اور بیش گورنری کے باسیوں کو سانس لینے کے لیے تازہ موسم فراہم کیا۔

کوہ صنادل کی وسیع وعریض بلندیوں پر پھیلے سبزے کے مناظر فوٹوگرافر خالد ابو منصور نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام الناس تک پہنچانے کی سعی کی ہے۔ اس نے بتایا کی جازان میں کئی ایک ایسے مقامات ہیں جو دیدہ بینا رکھنے والوں کے لیے غیرمعمولی کشش رکھتے اور سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا باعث ہیں۔ان مقامات میں ایک کوہ صنادل بھی ہے جو اپنے سبزے اور ہریالی کی بہ دولت مشہور ہے۔ حال ہی میں وہاں پر ہونے والی بارشوں کےبعد تازہ سبزے نے پہاڑ کا رنگ ہی بدل دیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ میں نے جبل الصنادل میں تازہ مناظر کی تصوریر کشی کے لیے گیا۔ ایک قدیم آتش فشاں پہاڑ ہے۔ اس پہاڑ کی خوبصورتی بھی طلسم ہوشربا سے کم نہیں۔ مگر اس میں موجود وادی شہدان اور وعال ایک دلکش نظارہ پیش کرتے ہیں۔ یہ وادی بعض مقامات پرایک کلو میٹر چوڑی ہے جو انواع واقسام کے درختوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔

اس نے مزید کہا کہ میں عموما مشکل اور قدیم علاقوں اور مقامات کے مطالعاتی اور تفریحی ٹور پر جاتاہوں اور وہاں کے قدرتی مناظر کی عکس بندی کرکے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے عوام الناس تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔ تاکہ مملکت کے ان خوبصورت مقامات میں بھی سیاحت کو فروغ دیا جا سکے اور ان کے قدرتی حسن کو سیاحوں کے سامنے لا کران کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ تاکہ سیاحوں کو یہ معلوم ہوسکے کہ سعودی عرب کتنا خوبصورت ملک اور اس میں موجود قدرتی خوبصورتی کا کتنا بے بہا خزانہ موجود ہے۔
-
دیکھیے: سخت گرمی میں سعودی عرب کے کس شہر کی زمین ژالہ باری سے ڈھک گئی؟
سعودی عرب کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مملکت کی مغربی گورنیٹ طائف کے علاقے السیل الکبیر ... ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں پانچ کھرب ریال مالیت کے معدنی وسائل کا سب سے بڑا سروے شروع
سعودی عرب میں جیولوجیکل سروے اتھارٹی کے تعاون سے مملکت میں پانچ کھرب ریال مالیت کے معدنی وسائل کی تلاش کے لیے سب سے بڑا سروے شروع کردیا گیا ہے۔ یہ ... مشرق وسطی -
اُندلس کے مشہور عرب شاعرکا نایاب مخطوطہ سعودی عرب میں محفوظ
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں قائم شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں ایک ایسا نسخہ موجود ہے جو شاید ’روضہ الانس ونزھۃ النفس‘ مخطوطے کا اس وقت ... بين الاقوامى