مصرمیں ایک خاتون نرس نے ایک نجی نرسی سینٹر میں آکسیجن نیٹ ورک پھٹنے کے بعد وہاں پر موجود خطرے سے دوچار 8 بچوں کو بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان پرکھیل کر بچایا۔
نرس صابرین محمد نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو اس واقعے کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ یہ واقعہ ملک کے جنوب میں قنا گورنری کے ایک شہر میں ایک پرائیویٹ نرسری میں پیش آیا۔ وہ اس نرسری سینٹر میں کام کرتی ہیں۔ اس نے بتایا کہ کام کے دوران پیر کو نصف شب ایک دوسری نرس کا فون آیا۔ فون پر دوسری نرس نے بتایا کہ ان کے وارڈ میں آکسیجن نیٹ ورک پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ اس نے صارین سے فوری مدد کو کہا۔
اس نے بتایا کہ وہ نوجوانوں اور پڑوسیوں کی مدد سے آکسیجن سیلنڈر لے کر نرسی کی طرف بھاگی لیکن وہاں سیکیورٹی عملے کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔ اس نے مزید تاخیر نہیں کی اور فوری طور پر بچوں کے کمرے میں داخل ہوئی اور آکسیجن معطل ہونے سے متاثرہ بچوں کی زندگی بچانے کے لیے ضروری اقدامات کیے۔ اس طرح آکسیجن کے تعطل سے مشکل سے دوچار 6 بچوں کو دوبارہ سانس لینے کا موقع ملا۔ اس کے بعد انہیں ایمبولینسوں کے ذریعے جنرل اسپتال کی نرسری میں بھیج دیا گیا تاکہ وہاں پران کا علاج مکمل کیا جا سکے۔

صابرین نے بتایا کہ اس نے دوسرے دو بچوں کے لیے بھی فوری امدادی کارروائی کی اور انہیں علاج مکمل کرنے کے لیے یونیورسٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بچوں کی بہتری اور سانس کی بحالی میں تقریبا 5 گھنٹے لگے یہاں تک کہ اسے بچوں کی صحت کی بہتری کا یقین ہوگیا۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے جو کچھ بھی کیا وہ کسی کے شکریہ یا تعریف کے لیے نہیں بلکہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ اری ، ضمیر کی آواز پر کیا۔ بچوں کی دیکھ بحال میری پیشہ وارانہ ذمہ داری تھی اور مجھے وہاں پر ایک ماں کے طورپر انہیں دیکھنا تھا۔
-
مصر میں بہادر خاتون نے ہراساں کرنے والے شخص کو سبق سکھا دیا
مصر میں سوشل میڈیا پر ایک بہادر خاتون کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں خاتون کو سر راہ ہراساں کرنے اور چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو طمانچے ... بين الاقوامى -
مصر نے غزہ میں کشیدگی پر رفح کراسنگ بند کر دی
مصری حکومت نے غزہ کی کشیدہ صورتحال کے سبب سرحدی راہداری رفح کراسنگ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق مصری ... مشرق وسطی -
مصر میں ’پارٹ ٹائم‘ شادی کو باطل اور حرام قرار دے دیا گیا
مصر میں "پارٹ ٹائم" شادی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد ملک کی افتاء کونسل نے خبردار کیا ہے کہ ایسی ’جز وقتی‘ شادیوں کا اسلامی تعلیمات میں کوئی تصور ... ایڈیٹر کی پسند