سعودی عرب: شہری پر تشدد اور موبائل چھیننے کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی مقامی پولیس نے ایک شخص پر تشدداور موبائل چھیننے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں چار شامی اور ایک سعودی شہری شامل ہیں اور ان تمام افراد کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔

ملزمان کو سعودی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان پر مقدمات چلائے جاسکیں۔

ان ملزمان کی ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول رہی جس پر عوام نے اپنے غیض و غضب کا اظہار کیا تھا۔ ریاض پولیس نے اسی ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں