ٹورازم ڈویلپمنٹ فنڈ نے سعودی عرب میں تفریحی شعبے میں لائسنس یافتہ سیاحتی منصوبوں کو مالی مدد کرنے کے لیے جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ایک معاہدے کی منظوری دی ہے۔ دونوں فریقوں کے درمیان کل ہونے والے معاہدے کے مطابق فنڈ کے مقاصد کو حاصل کرنا ، سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے ، نجی شعبے کی ترقی میں معاونت کرنے کے لیے تعاون ضروریات اور شرائط کے مطابق ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہے۔
یادداشت پر انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سی ای او انجینیر فیصل بافرط اور ٹورزم ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو مسٹر قصی الفاخری نے دستخط کیے۔ یہ معاہدہ انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کے الریاض میں قائم صدر دفتر طے پایا۔
سرمایہ کاروں کی بنیاد کی توسیع
دونوں فریق تفریحی شعبے میں سیاحت کے منصوبوں کے فروغ کے حوالے سے رابطے اور ہم آہنگی کے میکانزم وضع کریں گے۔ٹورارم ترقیات فنڈ کی طرف سے فراہم کردہ سرمایہ کاری حل سے فایدہ اٹھانے کی صلاحیت والے نجی سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی بنیادوں میں توسیع کی جائے گی۔ سیاحت کے شعبے سے متعلق اعداد و شمار اور ڈیٹا کا تبادلہ کیا جائے گا۔ یہ شراکت داری دونوں فریقوں کے درمیان مفاہمتی افق کو فروغ دے گی۔اس سے فنڈ کو سرمایہ کار کے تجربے کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔سعودی عرب میں سیاحتی منصوبوں کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سی ای او انجینیر فیصل بافرط نے کہا کہ اس معاہدے پر دستخط کا مقصد تفریحی شعبے کو سپورٹ کرنا اور اسے سیاحت کے شعبے کے ساتھ جوڑنا ہے۔اس اقدام کا مقصد دونوں فریقوں کی معاشی مقاصد کے حصول کی کوششوں کو یکجا کرتے ہوئے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کی طرف پیش رفت کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ اتھارٹی کی طرف سے پہلے سے منظور شدہ معاہدوں کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد کمپنیوں کو انٹرٹینمنٹ سیکٹر میں داخل ہونے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ان کی پائیداری کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔