سعودیہ ائیرلائن پر یکم ستمبر سے صرف ویکسین لگوانے والےافراد کو اندرون ملک سفرکی اجازت
سعودی عرب کی سرکاری ائرلائن 'سعودیہ ائیرلائنز ' نے اعلان کیا ہے کہ یکم ستمبر سے قومی ہوا باز کمپنی کی اندرون ملک پروازوں پر ویکسین نہ لگوانے والوں کے سفر پر پابندی لگا دی جائے گی۔
کمپنی کے بیان کے مطابق سعودیہ ائرلائن کے جہازوں میں صرف انہی لوگوں کو سفر کی اجازت ہوگی جنہوں نے کرونا وائرس کی ویکسین کی دو ٹیکے لگوائے ہیں۔
بیان میں مزیدوضاحت کی گئی 12 سال سے کم عمر بچے اور ایسے افراد جو صحت کی بناء پر ویکسین نہیں لگوا سکتے وہ اس شرط سے مبراء ہیں۔
Important notice for our guests traveling on domestic flights#SAUDIA pic.twitter.com/myMKQQ62wm
— السعودية | SAUDIA (@Saudi_Airlines) August 25, 2021
پاکستان سمیت 20 ممالک سے براہ راست پروازیں بحال
سعودی عرب نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ 20 ممالک سے تارکین وطن کی مملکت واپسی پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ سعودی حکومت نے ماہ فروری میں پاکستان سمیت 20 ممالک کے باشندوں کو براہ راست سعودی عرب آمد پر پابندی لگا دی تھی تاکہ کرونا وباء پر قابو پایا جاسکے۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے مطابق ایسے تارکین وطن جنہوں نے سعودی عرب روانگی سے قبل کرونا وائرس کی دو ویکسینز لگوا لی ہیں وہ براہ راست پروازوں سے واپس آسکتے ہیں۔
ان 20 ممالک میں پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات، لبنان، مصر، بھارت، ارجنٹینا، جرمنی، امریکا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقا، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور جاپان شامل ہیں۔
-
سعودی عرب: سائینوویک اور سائینوفارم ویکسین منظور
پاکستان سمیت 20 ممالک سے براہ راست سفر پر پابندی ختم مشرق وسطی -
سعودی عرب میں اتوار کے روز کرونا کے 385 فعال کیس سامنے آئے
ڈیلٹا وائرس مملکت میں پھیل رہا ہے: ترجمان وزارت صحت بين الاقوامى -
سعودی عرب: 12 سے17سال عمرکے بچّوں،بالغوں کے لیے ماڈرنا کی ویکسین کی منظوری
سعودی عرب نے 12 سے 17 سال تک عمر کے بچّوں اور بالغوں کو لگانے کے لیےماڈرنا کی کووِڈ-19 کی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے اتوار کو ... بين الاقوامى