اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 12 سالہ فلسطینی نو عمر اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگیا۔
غزہ کی فلسطینی وزارت صحت کے مطابق عمر حسن ابو النائل کو گزشتہ ہفتے کے روز ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوجی نے گولی مار دی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ میں 21 اگست کو تقریبا 40 افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں ایک شخص بدھ کے روز جاں بحق ہوگیا تھا۔
اس مظاہرے کے دوران ایک اسرائیلی فوجی کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا جس کی حالت تشویشناک ہے۔
ان جھڑپوں کے بعد غزہ پر تین میزائل داغے گئے جن کی مدد سے اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کو بھی غزہ پر بمباری کی تھی جس میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
-
غزہ سے چھوڑے گئے آتش گیرغباروں سے اسرائیل کے سرحدی علاقے میں آگ لگ گئی
غزہ سے داغے گئے آتش گیرغباروں نے اسرائیل کے جنوب میں واقع سرحدی علاقے میں آگ لگا دی ہے۔فلسطینیوں نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحدی علاقے میں مظاہرین ... مشرق وسطی -
مصر نے غزہ میں کشیدگی پر رفح کراسنگ بند کر دی
مصری حکومت نے غزہ کی کشیدہ صورتحال کے سبب سرحدی راہداری رفح کراسنگ کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق مصری ... مشرق وسطی -
غزہ کی پٹی پر رات گئے اسرائیلی فضائی حملے ۔۔ فوجی کمک میں اضافہ
اسرائیلی فوج کے زخمی ہونے کے بعد فلسطینیوں سے دوبارہ جھڑپیں مشرق وسطی