جوہری پروگرام کو ’دھمکانے‘ پر ایران کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف شکایت
اقوام متحدہ میں ایرانی سفارتی مشن نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اس نے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط بھیجا ہے جس میں انہیں ایرانی جوہری پروگرام کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں پر تل ابیب کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔
اپنے مکتوب میں ایرانی مندوب نے کہا کہ "تہران کے خلاف اسرائیلی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا ثبوت ہیں۔"
مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی سائنسدانوں، جوہری مراکز کے خلاف، علاقے میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے علاوہ ایران کےخلاف "ان گنت" کھلے اور خفیہ اقدامات کیے ہیں۔
مشن نے اسرائیل کی کسی بھی "ممکنہ مہم جوئی" کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تہران اسرائیل کی طرف سے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کا "فطری حق" رکھتا ہے۔ ایران اپنے شہریوں، مفادات، تنصیبات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے، دہشت گردانہ اور تخریبی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔
یہ شکایت ایران کی ایٹمی تنصیبات میں تواتر کے ساتھ رونما ہونے والے ساتھ حادثات کے بعد سامنے آئی ہے۔ تہران اسرائیل پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ ان میں سے کچھ واقعات کا ذمہ دار ہے جبکہ اسرائیلی حکام نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کی ترقی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
-
ایران ہرگز جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا: جو بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں۔ تہران کسی صورت میں جوہری طاقت ... مشرق وسطی -
ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر اتفاق نہیں مگرہمارے پاس کوئی متبادل پلان بھی نہیں: لبید
اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لبید نے جمعرات کو اس بات پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی حمایت نہیں کرتے لیکن فی الحال اس کے لیےان کے پاس ... بين الاقوامى -
ایران جوہری ہتھیارنہ بنانے کی یقین دہانی کرائے،سعودی عرب ڈیل کی حمایت کرے گا
ایران خطے اوراس کی معیشت میں تعمیری کرداراداکرے،ملیشیاؤں کی حمایت سے دستبردار ہوجائے:سعودی وزیرخارجہ بين الاقوامى