عراقی سیکیورٹی ذرائع نے جمعہ کی رات کو بتایا کہ کویت کے ساتھ صحرائی سرحدی علاقے کے قریب ایک امریکی فوجی اڈے پر تین "کاتیوشا" راکٹ داغے گئے۔ یہ راکٹ سفوان کے علاقے میں الرفیعہ میں گرے۔ کویت کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ کویت کی سرحد کے اندر کوئی راکٹ نہیں گرا ہے۔
عراقی ذرائع نے بتایا کہ بصرہ گورنری کے سفوان علاقے میں دھماکے سنے گئے جہاں یہ بندرگاہ واقع ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ کویت کے ساتھ جریشان بارڈر کراسنگ پر امریکی فوجی اڈے کے آس پاس کے علاقے کو دو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔
إعلام عراقي: صاروخ ثالث تجاوز القاعدة العسكرية الأميركية عند منفد جريشان الحدودي مع #الكويت #العربية pic.twitter.com/TFEJk4Rzi7
— العربية (@AlArabiya) August 27, 2021
ذرائع نے مزید کہا کہ تیسرا راکٹ جریشان بندرگاہ پر واقع امریکی فوجی اڈے کو پار کر گیا۔ ادھر کویت کے چیف آف اسٹاف نے عراق کے ساتھ سرحد پار سے 3 راکٹ حملوں سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
عراق میں ڈائریکٹوریٹ آف انرجی پولیس نے گذشتہ جولائی میں اعلان کیا تھا کہ اسے بصرہ میں ایک برقی اسٹیشن کے قریب داغے جانے کے لیے متعدد راکٹ ملے ہیں۔
عراق میں امریکی سفارت خانے اور امریکی افواج کے ٹھکانوں پر بار بار حملے ہوتے رہتے ہیں۔ واشنگٹن الزام عائد کرتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے عراقی حزب اللہ بریگیڈ اور ایران کے دوسرے حمایت یافتہ گروپ ملوث ہیں۔
-
شام ،عراق اور لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر امریکا کی نئی پابندیاں عاید
امریکانے شام ،عراق اور لبنان سے تعلق رکھنے والی ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں سے وابستہ افراد پر نئی پابندیاں عاید کردی ہیں۔امریکا کے محکمہ خارجہ نے ... بين الاقوامى -
عراق : نینویٰ صوبے میں تخریب کاری ، بجلی کی فراہمی منقطع
عراق میں سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نینوی صوبے میں ایک تخریبی کارروائی کے نتیجے میں بجلی کی ایک سپلائی لائن نے کام روک دیا ہے۔یہ بات آج The ... بين الاقوامى -
عراق میں فوجی طاقت کا استعمال منسوخ کرنے کے لیے کانگریس میں بل تیار
امریکی سینیٹ کے دس ریپبلکن اراکین نے عراق میں فوجی طاقت کے استعمال کے 1991 اور 2002 کے اختیارات کو منسوخ کرنے کے لیے بل پر دستخط کیے ہیں۔وال سٹریٹ ... بين الاقوامى