.

شاہ سلمان کی نیوز کوریج پرمبنی کتاب کی اشاعت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں تحقیق اورعلمی رابطہ سینٹرکی جانب سے ایک کتاب جاری کی گئی ہے جس میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سنہ 1354ھ 1407ھ کے دوران خبروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

’سلمان بن عبدالعزیز پریس نیوز کوریج برائے سال 1354 تا1407ھ‘کے عنوان سے جاری کتاب میں اس عرصے کے دوران اہم مواقع، تاریخی مواقع اور مملکت اور حکومت کی کامیابیوں کے حوالے سے ان کے بیانات اور خبریں شائع کی گئی ہیں۔ یہ خبریں اس عرصے کےدوران سعودی عرب کی پریس، اخبارات اور جراید میں شائع ہوچکی ہیں۔

ڈاکٹر سلطان السلطان کی مرتب کردہ کتاب میں خادم الحرمین الشریفین کے زمام اقتدار ہاتھ میں لینے سے قبل مملکت کی تاریخ میں خدمات اور کوششوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں مختلف تنصیبات اور منصوبوں کے افتتاح کی تقریبات ، اداروں اور منصوبوں کے دوروں ، کمیٹیوں کی صدارت ، مہمانوں کے استقبال، ضرورت مندوں کے لیے امداد کی فراہمی ،مصنفین اور مفکرین سے ملاقاتیں، انفرادی تقریبات کے علاوہ عرب اور مسلم امہ کے مسائل کے حل کے حوالے سے ان کی کوششوں پر مبنی خبریں اور بڑے بڑے مسائل اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے ماضی کے عزم ، پختہ یقین ، بصیرت افکار اور مخلصانہ مساعی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

کتاب میں خبروں کو بیان کرنے کا منفرد طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ پہلے متعلقہ خبر کی مختصر تفصیل بیان کی گئی ہے۔ اس کے بعد اس خبر کی تاریخ اور مقام کا ذکر ہے۔ اس کے بعد خبرتحریر کی گئی ہے۔ آخر میں خبر کودرست ثابت کرنے کے لیے ایک یا زیادہ ذرائع بیان کیے گئے ہیں۔ بعض خبروں کے ساتھ ان کے مواقع کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ خادم الحرمین الشریفین کی عمر کے مختلف مراحل کی تصاویر بھی شامل کتاب ہیں۔

کتاب میں شاہ سلمان سے متعلق پرانی خبروں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سب سے پرانی خبر ام القریٰ اخبار میں ماہ شوال 1356 ہجری میں شائع ہوئی جس میں وہ کچھ شہزادوں کے ہمراہ مکہ معظمہ کے سفر پرتھے۔ اس وقت ان کی عمر دو سال تھی۔ شاہ سلمان نے پہلا انٹرویو سنہ 1375ھ کو یمامہ اخبار کو دیا اور دوسرا انٹرویو ایک سال بعد حرا اخبار کو دیا تھا۔

اس کتاب میں 1374 ھ سے 1407 ھ تک خادم الحرمین کی طرف سے کئے گئے اہم ترین پہلوؤں کا تذکرہ بھی شامل ہے۔ ان میں الریاض برفنڈ کے قیام میں شاہ سلمان کی سرپرستی، صدور ، فرمانراؤں ، شہزادوں ، وزراء اور دیگرسے ملاقاتوں کا احوال، ہفتہ الجزائر اور مصر کے بور سعید شہر کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم کی نگرانی کی تفصیلات شامل ہیں۔

شاہ سلمان نے عرفات اخبار کو1378ھ میں دئیے گئے انٹرویو عورتوں کی تعلیم پر زور دیا۔ مارکیٹ میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے ، دھوکہ دہی اور ملاوٹ کا مقابلہ کرنےاور قیمتوں میں ہیرا پھیری کی روک تھام کے لیے موثر کوششیں کرنے کا عزم کیا۔