ڈیڑھ سالہ جمود کے بعد سعودی عرب میں اسٹیشنری کی دکانوں پررونقیں بحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کرونا وبا کی وجہ سے ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک جمود کی حالت میں رہنے کے بعد سعودی عرب میں کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانوں پر رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔

سعودی عرب میں یونیورسٹی، کالجوں اور مڈل اسکولوں میں اتوار سے تدریسی عمل کی بحالی کے ساتھ ہی مملکت بھرمیں بک اسٹوروں کی طرف سے خریداری کے لیے پیشگی تیاری مکمل کرلی ہے۔

نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل طلبا اور طالبات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بازاروں میں والدین کا بھی رش دیکھنے میں آیا ہے۔ لوگ دھڑا دھڑ اسٹیشنری، کتابیں، کاپیاں، یونی فارم اور طلبا کی اسکول کی دیگر ضروریات خرید رہے ہیں۔

اسکول کے سامان کے لیے ان کمرشل اسٹورز کے مالکان نے ہرعمر کے طلبا اور طالبات کی ضروریات اور خواہشات کے مطابق اسکول کا سامان جیسے بیگ ، کتابیں ، نوٹ بک ، قلم ، سکول یونیفارم اور دیگر چیزوں کی زیادہ سے زیادہ مقدار خرید لی۔اس سامان اسکول یونیفارم جیو میٹری بکس اور مختلف رنگ مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں