.

سعودی ایئر ڈیفنس نے خميس مشيط بھیجے گئے حوثیوں کے تین ڈرون تباہ کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعوددی ایئر ڈیفنس نے گذشتہ رات تین ڈرون حملے ناکام بنائے ہیں۔

ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجے گئے بارودی ڈرونز راستے میں روک کر تباہ کردیے۔

عرب اتحاد کے مطابق ڈرونز خمیش مشیط کو نشانہ بنانے کےلیے بھیجے گئے تھے۔

’ پچھلے ایک ہفتے سے حوثی ملیشیا نے مملکت میں شہری اہداف اور شہریوں پر حملے بڑھا دیے ہیں‘۔

یاد رہے کہ حوثی ملیشیا نے بدھ سے اب تک خمیس مشیط کو چوتھی مرتبہ نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔