.

سعودی عرب میں’تھیٹر ان اسکولز‘ پروگرام اختتام پذیر!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز سینٹر فارورلڈ کلچر"اثرا" کے زیراہتمام مُملکت کے مشرقی صوبے میں محکمہ تعلیم کے تعاون سے منعقد کیا جانے والا "تھیٹر ان سکولز’’پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ یہ پروگرام یکم اگست 2021ء کو شروع ہوا تھا۔

اس پروگرام کا مقصد نئی نسل کوتھیٹر، فلم اور ڈرامہ کی طرف متوجہ کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران 20 مرد اور 20 خواتین اساتذہ نے طلبا اور طالبات کو ڈرامہ اورتھیٹر سکھانے کی مہارت کی بنیادی باتوں اوراصولوں کی تربیت دی۔ طلباء کو زندگی کی مہارت جیسے ترقی، تخلیقی صلاحیتوں اورمستقبل کے لیے الہام کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے لیے منفرد تعلیمی فضا تیار کرنے توجہ مرکوز کی گئی یہ پروگرام سعودی عرب میں اسکول تھیٹر کلچر کے تصور کے فروغ اور اس کے پھیلاؤ میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ پروگرام ایک ایسے وقت میں اختتام پذیرا ہوا ہے جب دوسری طرف سعودی عرب میں کل اتوار سے اسکول کھول دیے گئے ہیں۔

اساتذہ جنہوں نے پروگرام کیا ، طلباء کو تربیت دی اوراسکول کے ماحول میں ایک نتیجہ خیز کھیل بنایا۔ اب سے 10 ہفتے بعد یہ پروگرام دکھائے جائیں گے۔ اس کے بعد طلبا میں تھیٹر کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔ تاکہ ضلعی سطح پرطلباء کے تیار کردہ تمام تھیٹر کے کاموں کا جائزہ لیا جائے۔

اس پروگرام کےتحت مڈل اسکولوں کے طلبا کو ڈارمہ اور تھیٹر کی تربیت دینے کے لیے 800 مرد اور خواتین استاذہ کو تیار کیا جائے گا تاکہ طلبا کوتھیٹر کی مہارت کے بنیادی اصول سکھائے جاسکیں۔