کرونا سے پہلے کوٹے کے مطابق عازمین کی میزبانی کرنے کو تیار ہیں: سعودی وزارت حج وعمرہ
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کرونا وائرس کی وباء سے قبل طے شدہ کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عمرو المداح نے عرب روزنامے 'الشرق الاوسط' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "زائرین کی میزبانی کے لئے تمام اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ وزارت حج کو نئے عمرہ سیزن کے آغاز سے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
ڈاکٹر عمرو المداح کا کہنا تھا کہ "وزارت حج ہر ملک کے لئے مختص کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہے اور کرونا سے قبل کی صورتحال بحال ہونے کی صورت میں ہمیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔"
المداح کے مطابق وزارت حج 'شعائر' اور 'ایتمارنا' ایپلی کیشنز کو اپ ڈیٹ رکھ رہی ہے تاکہ حج اور عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت بروقت میسر ہو۔
وزارت حج کی شعائر ایپلی کیشن حالیہ حج کے دوران بہت کامیاب رہی۔ اس میں عازمین کی شناخت،صحت اور دیگر سہولیات کے بارے میں مکمل معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔اس ایپلی کیشن کی مدد سے عازمین کو رہائش سے روانگی کے اوقات اور جمع ہونے کی جگہ کے بارے میں آگاہ رکھا جاتا ہے اور عازمین اپنا کھانے کا مینو بھی ایپلی کیشن پر منتخب کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے سے حکام عازمین کو کسی بھی تبدیلی کی صورت میں بروقت الرٹ بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
اب اگلے مرحلے میں شعائر سمارٹ کارڈ ایپ کو عمرہ زائرین کو بھی فراہم کیا جائے گا جسے وہ ڈیجیٹل شناخت کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔
'شعائر' ایپ عمرہ سروس کمپنیوں کی جانب سے ویزہ لے کر آنے والے زائرین کےلئے فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
-
بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا آغاز
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک سے عازمین عمرہ کی آمد شروع ہوگئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کرونا ... مشرق وسطی -
سعودی عرب پہنچنے والے پہلے عمرہ کارواں کے شرکاء کا تعلق کن ملکوں سے ہے؟
بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کا پہلا کارواں کل جمعے کو سعودی عرب پہنچے گا- اس امر کا اعلان حج، عمرہ و زیارت کی قومی کمیٹی کے رکن ھانی العمیری نے العربیہ ... مشرق وسطی -
حج وعمرہ کمپنیوں نے آج سے عمرہ زائرین کا استقبال شروع کردیا
حج اور عمرہ کے نیشنل کمیٹی کے ایک رکن، ھانی العمیری نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماہانہ عمرہ زائرین کی گنجائش 2 ملین تک بڑھا دی ... مشرق وسطی