ابو ظہبی کے ولی عہد اور ترک صدر میں رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کا ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات پر بات کی۔
اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترکی اور امارات کے مشترکہ مفادات اور دونوں ممالک کی عوام کی بہتری کے لئے ان تعلقات کو نئی جہت دینے پر بات چیت کی۔
دونوں رہنمائوں نے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی گفتگو کی۔ اس سے قبل گذشتہ ہفتے کے دوران طیب ایردوآن اور ایک سینیر اماراتی عہدیدار کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔
طیب ایردوآن نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 19 اگست کو امارات کے مشیر قومی سلامتی شیخ طحنون بن زاید سے معاشی تعاون پر بات چیت کی۔
ترکی اور خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کافی کشیدگی کا شکار تھے۔ خلیجی ممالک نے ترکی کو لیبیا میں مداخلت اور بحیرہ روم میں زمین کی ملکیت پر تنازعے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
-
خوشخبری! متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے سیاحتی ویزے کھول دیے
متحدہ عرب امارات نے پیر سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لیے سیاحتی ویزا کھولنے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) کے مطابق اس اقدام کا اطلاق ... مشرق وسطی -
الامارات ائیرلائںزکی لبنانی مسافروں کواضافی سامان اور ادویہ لے جانے کی پیش کش
دبئی کی ملکیتی فضائی کمپنی الامارات ائیرلائنز نے 30 ستمبر تک اقتصادی بحران کا شکار لبنان کا سفر کرنے والے مسافروں کواضافی سامان پرالاؤنس دینے کا اعلان ... بين الاقوامى -
اماراتی وفد کی صدر ایردوآن سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے متحدہ عرب امارات کے نیشنل سکیورٹی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔امارات کی سرکاری نیوز ... مشرق وسطی