العلا کی میزبانی میں 4 ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی العلا گورنری کی میزبانی میں 4 ثقافتی اور آرٹ تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

ان سرگرمیوں میں بین الاقوامی محافل موسیقی جواگلے دسمبر سے شروع ہو رہی ہیں شامل ہیں۔ ٹویٹر پرموجود ، "العلا" میں سیاحت کے آفیشل اکاؤنٹ پر ان سرگرمیوں کے لیے’العلا ایکسپلور‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ثقافتی تقریبات 21 دسمبر سے 12 فروری 2022 تک جاری رہیں گی جب کہ آرٹ تقریبات 13 سے 26 فروری2022ء تک جاری رہیں گی۔

Advertisement

اس دوران "سماء العلا" ایونٹ بھی شامل ہے جو 27 فروری سے 13 مارچ تک ہوگا۔ تفریح اور مراقبہ کا ایونٹ 13-17 مارچ 2022 تک ہوگا۔ ان کےعلاوہ بہت سی نئی سرگرمیوں اور پروگراموں کا اعلان کیا گیاہے جو العلا کے دلکش اور دلفریب ماحول میں منعقد کی جائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں