مسجد حرام کے فوٹو گرافرحسن القربی نے خانہ کعبہ کے جمالیات کو کیمرے کی آنکھ میں عکس بند کیا ہے۔ ان تصاویر میں خانہ کعبہ کے پردے کوہٹانے، دوبارہ لٹکانے، غسل کعبہ کےلیے اللہ کے پاکیزہ گھر کوکھولنے اور دیگر مقدس مقامات کے مناظر شامل ہیں۔
فوٹو گرافرحسن القربی نے غلافہ کعبہ شریف کو ہٹانے اورغسل کعبہ کے دوران یہ مناظراپنے کیمرے میں محفوظ کیے۔ اس بار خانہ کعبہ کوغسل دینے کا عمل خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں گورنر مکہ عزت مآب شہزادہ خالد الفیصل کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔
القربی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ میں خانہ کعبہ شریف کو غسل دینے کے عمل میں تصاویرکا انچارج تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں خانہ کعبہ کے دروازے کے سامنے پہلی منزل پرصحن کعبہ کی بالکونیوں پر تعینات تھا۔ تاکہ کعبہ شریف کو غسل دینے کے موقعے پر شہزادہ خالد الفیصل اور صدارت عامہ برائےامور حرمین شریفین کے صدرڈاکٹر الشیخ عبدالرحمان السدیس کی مقدس مقام میں آمدو رفت کی فلم بندی اورعکس بندی کرسکوں۔ غسل کعبہ کی تصاویر لینے کے عمل سے قبل انتظار کے وقفے میں غلاف کعبہ کو ہٹانے کا منظر فلم بند کیا گیا تاکہ خانہ کعبہ کے دروازے کو کھولا اور اندرسے اسے دھویا جا سکے۔ یہ ساری کیفیات میرے لیے ایک بہترین موقع تھا اور میں نے اس موقعے سےفائدہ اٹھا کرمقدس مقام کے جمالیات کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔
القربی جو کہ حرمین شریفین کے امورکی جنرل پریذیڈنسی میں کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن کے جنرل ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتے ہے نےعظیم مسجد کی راہداریوں کے درمیان تصویروں کی تفصیلات بیان کیں۔ اس کے کیمرے کے لینز جمالیات کعبہ ، کعبہ کے دروازے اور اس کے پردوں کے مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کیے۔ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے والے مناظر میں خانہ کعبہ کے فن تعمیر کے جلوے، منقش اور مزین آیات قرآنی کے ایمان پرور مناظر زائرین اور معتمرین کی دلچسپی کے دیگر مناظر بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خدا کے مقدس گھر کی خدمت میں کام کرنے کی بڑی برکت حاصل ہے اور اس نے حرمین شریفین کے امور ان کے عہدیداروں جنرل پریزیڈینسی میں میڈیا اور کمیونیکیشن ایجنسی کے صدر کا شکریہ ادا کیا جس میں انہیں مملکت کی خدمات اور فن تعمیرکو تصاویر کی شکل میں پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
-
سعودی عرب میں عقبہ الباحہ کے دلکش مناظر
غروب آفتاب اور طلوع آفتاب کے مناظر ویسے بھی کافی دلکش ہوتے ہیں اور سعودی عرب کے جنوب میں الباحہ کے پہاڑوں کے مناظر دلکشی اور اپنے قدرتی حسن میں اپنی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں’تھیٹر ان اسکولز‘ پروگرام اختتام پذیر!
سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز سینٹر فارورلڈ کلچر"اثرا" کے زیراہتمام مُملکت کے مشرقی صوبے میں محکمہ تعلیم کے تعاون سے منعقد کیا جانے والا "تھیٹر ان ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: وزیر مذہبی امور کی طرف سے مساجد انتظامیہ، آئمہ اور خطبا کو سرکلرجاری
کل اتوارکو سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے مساجد کے ملازمین کوکئی سرکلر جاری کیے جن میں آئمہ ، مبلغین ، موذن حضرات، ... مشرق وسطی