.

سعودی عرب میں 7 بنک رئیل اسٹیٹ سروسز میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت انصاف نے الیکٹرانک رئیل اسٹیٹ خالی کرنے والی سروس کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کے مزید 7 بنک رئیل اسٹیٹ سروسز میں شامل ہوگئے ہیں۔ یہ سروسز اب مزید بنکوں میں بھی دستیاب ہوں گی۔

وزارت انصاف نے وضاحت کی کہ ان بینکوں میں البلاد ، ریاض ، سعودی برطانوی ، الجزیرہ ، سعودی سرمایہ کاری ، عرب نیشنل اور سعودی فرانسیسی شامل ہیں۔

ان بینکوں کے ساتھ الانما ، الراجی اور سعودی نیشنل بینک میں شامل کیا گیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق یہ بنک سعودی مرکزی بینک کےساتھ تعاون کریں گے۔

وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سروس کے طریقہ کار کی توسیع کا مقصد صارفین اور بینی فیشریزکے ایک بڑے طبقے کو رئیل اسٹیٹ ٹرازیکشن کو اپنے بنک کھاتوں میں جمع کرانے کی سہولت دینا ہے۔ یہ سارا عمل ایک آن لائن پراسس کے تحت دو فریقین کے درمیان رقوم کے لین دین کی شکل میں طے پاتا ہے۔یہ سسٹم کے ذریعےفروخت کندہ کو پراپرٹی کے مالکانہ حقوق اور خریدارکو رقم منتقل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ سروس najiz.sa پورٹل کے ذریعے بغیر کسی انسانی مداخلت یا بنک وزٹ کےانجام دی جا سکتی ہے اور اس کے لیے بنک میں نوٹری مکمل کرنے کے لیے بنک میں جانے کی بھی ضرورت نہیں۔