آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں مقامی حکام نے کرونا خطرات کے پیش نظرلاک ڈاؤن میں آئندہ ستمبر کے آخر تک توسیع کر دی ہے۔
دوسری طرف سڈنی میں موجود سعودی قونصل خانے کی طرف سے شہر میں موجود سعودی شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور لاک ڈاؤن کے مقامی قانون پر چلتے ہوئے اس کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔
قونصل خانے کی طرف سے جاری بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سڈنی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات پرعمل کریں اور وزارت صحت کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی اپ ڈیٹس سے باخبر رہنے کے لیے اس کی ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رہیں۔ کسی ہنگامی حالت میں سعودی شہریوں کو قونصل خانے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کرونا وبا پھیلنے کے بعد سڈنی میں اتوار کو کرونا کیسز کی تعداد 1323 ریکارڈ کی گئی تھی۔