امریکا کی سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پرحوثیوں کے حملے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

منگل کے روز امریکی محکمہ خارجہ نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پر سال کے آغاز سے ہی حوثیوں کی جانب سے 240 سے زائد حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے حملے سعودی عوام اور مملکت میں موجود 70 ہزار سے زائد امریکیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے یمن میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے خاص طور پر مآرب میں حوثیوں کے حملوں کے نتیجے میں انسانی بحران بڑھ گیا ہے۔

بیان میں حوثیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی پاسداری کریں اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں مذاکرات کریں۔

سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے منگل کو حوثیوں کی جانب سے ابھا ائیرپورٹ پریے گئے ’خوفناک حملے‘ کی مذمت کی ہے۔

اس نے حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کے خلاف اپنے حملے بند کریں اور یمن کے تنازعے کا سفارتی حل تلاش کریں۔

امریکی مشن نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ابھا ہوائی اڈے پر حملے نے یمن میں انسانی جانوں ، بنیادی ڈھانچے اور اورامن و استحکام کے امکانات کو خطرے میں ڈال دیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نےسعودی عرب کے ابھا شہر میں موجود بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں