یمن اور حوثی

سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر حوثیوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ابھا شہرمیں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پریمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ عرب ممالک کی طرف سے اس حملے کو بزدلانہ اور جارحانہ قرار دے کراس کی شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کو عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل بن عبدالرحمن العسومی نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب بمبار ڈرون بھیجنے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو ایک بزدلانہ دہشت گردی قرار دیا۔

Advertisement

پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے بمبار ڈرون کو ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جان بوجھ کراور منظم انداز میں لانچ کرنے کی مذمت کی جاتی ہے۔ اس حملہ آور ڈرون کوعرب اتحادی فوج نے روک کر تباہ کر دیا۔ تباہ ہونے والے ڈرون کے کچھ ٹکڑے ہوائی اڈے پر گرے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ کچھ گاڑیوں اور دیگر املاک کو معمولی نقصان پہنچا۔

العسومی نے زور دیا کہ ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بغاوی ملیشیا کی طرف سے حملے کی کوشش ہوائی اڈے سے گذرنے والی ٹریفک، مقامی اور غیرملکی شہریوں کی آمد ورفت اور ان کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے کےبعد ضروری ہے کہ بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق حوثی ملیشیا کو اس کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ حوثی شہریوں کے خلاف ان دہشت گردانہ حملوں کے ذریعے ایرانی جارحانہ اور تخریبی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جس کا مقصد دہشت گردی ، تشدد ، خونریزی ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا اور شہری تنصیبات کو تباہ کرنا ہے۔

بحرین کی وزارت خارجہ نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور ایک شہری ہوائی اڈے کی طرف دو ڈرونز کے حملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح خلاف ورزی قرارد یا۔

مقبول خبریں اہم خبریں