سعودی عرب میں اسکول کی دیواریں صاف کرنے والی رضا کار لڑکی کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والےایک ویڈیو کلپ میں ایک سعودی دوشیزہ کو رضاکارانہ طور پر تبوک کے علاقے میں ان کے پڑوس میں واقع اسکول کی دیواروں کو صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سعودی دوشیزہ اسکول کی دیواروں پرموجود اشتہارات،خاکے اور عبارتیں صاف کرکے ان پر تازہ پینٹ کررہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سعودی دوشیزہ کی اس مہم کی تعریف کرتے ہوئے اسکول کی دیواروں کو صاف کرنے کے عمل کی تحسین کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ لڑکی سعودی شہریوں کے لیے ایک عملی نمونہ ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ بیرونی دیواروں کو صاف رکھنے کی کوشش کریں اور اپنے علاقے میں صفائی کے عمل میں مذکورہ لڑکی کی تقلید کریں۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں