سعودی عرب کی شمالی گورنری املج کے گاؤں المقرح کی سنہری ریت فوٹو گرافروں ، سیاحوں اور مقامی شہریوں کی توجہ کا مرکز ہے۔
سعودی عرب کے ایک مقامی فوٹو گرافر خالد الجھنی نے المقرح کے شاندار جمالیاتی مظاہر اور مناظر کو اپنے کیمرے کے عدسے میں محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ سنہرے ، روپیلے اور زرد رنگ کے یہ ٹیلےجگہیں ہوا کی وجہ سے جگہیں بدلتے رہتے ہیں۔
ان دلفریب مناظرمیں بلند درجہ حرارت میں ریت کےزرد رنگ کے بلند درجہ حرارت کے مناظرشامل ہیں۔
الجھنی نے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ المقرح گاؤں املج شہر سے مشرق میں سات کلومیٹر کی مسافت پرہے۔ یہ مقام اپنی خوبصورت ریت کی بدولت مشہورہے جسے مقامی سطح پر ’الطعوس‘ کہا جاتا ہے۔ یہ علاقہ ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے اہم مقام اور املج کے لوگوں کے لیے ایک جنگلی سیر گاہ سمجھا جاتا ہے۔ ریت کے یہ ٹیلے العیص گورنری اور المدینہ المرنورہ کےدرمیان ایک سڑک کے ساتھ پھیلے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ قدرتی جسمانی جغرافیہ میں ریت کے ٹیلے ریت کے بڑے پیمانے پر ہوا کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں۔ یہ ٹیلے ایک جگہ سے اٹھتے اور دوسری جگہ بن جاتے ہیں۔ ریت کے ٹیلے عام طور پر صحرائی علاقوں میں بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ جو ہوا سے اپنی جگہ بدلتے رہتے ہیں۔
-
سعودی عرب میں اساتذہ کی بغیر اجازت تصاویر بنانے کی سزا مقرر
سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے اسکولوں میں طلبا اور طالبات کے لیے ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے وضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر تادیبی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں عقبہ الباحہ کے دلکش مناظر
غروب آفتاب اور طلوع آفتاب کے مناظر ویسے بھی کافی دلکش ہوتے ہیں اور سعودی عرب کے جنوب میں الباحہ کے پہاڑوں کے مناظر دلکشی اور اپنے قدرتی حسن میں اپنی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں’تھیٹر ان اسکولز‘ پروگرام اختتام پذیر!
سعودی عرب میں شاہ عبدالعزیز سینٹر فارورلڈ کلچر"اثرا" کے زیراہتمام مُملکت کے مشرقی صوبے میں محکمہ تعلیم کے تعاون سے منعقد کیا جانے والا "تھیٹر ان ... مشرق وسطی