کسان دوست ماحول میں طائف میں "کسان مارکیٹ" ایونٹ کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مغربی سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع الردف پارک مقامی کسانوں کی حمایت میں وزارت ماحولیات پانی اور زراعت کے تعاون سے کیولینری آرٹس کمیشن کے زیر اہتمام "کسان مارکیٹ" ایونٹ کے دوسرے سیشن کا آغازکیا جا رہا ہے۔ اس سرگرمی سے کھانے کی مصنوعات میں کسانوں کی سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ ایونٹ جمعہ اور ہفتہ 3 اور 4 ستمبر 2021 ، شام 4:30 سےرات 11 بجے تک ہو گا۔

مارکیٹ میں کسانوں کی مصنوعات کونمایاں کرنے کے لیے پلیٹ فارم شامل ہوں گے جن میں نامیاتی مصنوعات ، شہد ، سبزیاں، پتے اور پھل شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی سرگرمیوں کو فعال کرنے کے علاوہ روایتی زراعت کی بنیادی باتیں سکھانے کے لیے بچوں کا کارنر، فیس پینٹنگ سروس ، فوٹو گرافی پویلین ، شاہین کارنراورکافی کی تیاری کے طریقے اورعربی رسم الخط کارنر بھی شامل ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں