.
یمن اور حوثی

یمن: مغربی مآرب میں یمنی فوج کی گھات میں 18 حوثی ہلاک

یمنی فوج نے حوثی باغیوں کو نقل وحرکت کے دوران نشانہ بنایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمنی فوج نے مآرب کے علاقے المشجہ میں حوثی باغیوں کی نقل وحرکت کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 18 حوثی جنگجو ہلاک کر دیے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجوئوں کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں قافلے میں شامل تمام جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔ یمنی فوج نے حوثی عناصر کو توپخانے کی گولہ باری سے نشانہ بنایا۔

اس سے قبل گذشتہ روز بھی یمنی فوج کی کارروائی کے دوران مآرب میں جاری لڑائی کے نتیجے میں حوثی باغیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

گھات لگا کر حملہ

یمنی فوج نے حوثی باغیوں کو کائونٹر انٹیلی جنس مشن کے ذریعے غلط معلومات فراہم کیں جس پر عمل کرتے ہوئے حوثی جنگجوئوں نے مآرب کے علاقے پر پیش قدمی کی کوشش کی۔

اس نقل و حرکت کے دوران یمنی فوج کی گھات کے نتیجے میں حوثی قافلے کو بھاری نقصان پہنچا اور 18 جنگجو اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایران نواز حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اپیلوں کے باوجود ماہ فروری سے مآرب میں ایک میدان جنگ کھول رکھا ہے۔ مگر متواتر جھڑپوں کے باوجود باغی فورسز کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔