.

اکتوبرمیں گرین مڈل ایسٹ اینیشی ایٹیو فورم کے انعقاد کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جمعرات سعودی عرب نے اگلے اکتوبرمیں گرین سعودی عرب اور گرین مڈل ایسٹ فورم کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

مملکت نے کئی عالمی رہ نماؤں کو گرین مڈل ایسٹ انیشیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے کہا ہے کہ موسمیاتئ تحفظ اور ماحولیات سے متعلق اہم چیلنجوں کا سامنا کرنے میں عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت میں مملکت کے اہم کردار کی بنیاد پر دارالحکومت ریاض میں 23 سے گرین مڈل ایسٹ اینیشی ایٹیو فورم کا انعقاد عمل میں لایا جائےگا جو25 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گا۔ سعودی گرین انیشیٹیو فورم اور سعودی گرین انیشیٹیو سمٹ کا افتتاحی سیشن ایک ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔ گرین مشرق وسطیٰ جو کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مارچ کے آخر میں اعلان کردہ دو اقدامات ہیں جنہیں عالمی سطح پر زبردست پذیرائی ملی اور اسے سراہا گیا۔

مملکت کی ان دو اہم تقریبات کا انعقاد ماحولیاتی تبدیلی ، زمین اور فطرت کا تحفظ ، اور عالمی اہداف کے حصول کے لیے مضبوط اور موثر شراکت کے پائیدار عالمی اثرات پیدا کرنے کے عزم کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ اس اقدام کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی سطح پرمربوط اندازمیں ماحول سے متعلقہ بحرانوں سے نمٹنے کےلیے کی جانے والی مساعی کو آگے بڑھانا ہے۔

مملکت نے گرین سعودی انیشی ایٹو فورم اور گرین مڈل ایسٹ انیشیٹیو سمٹ میں شرکت کے لیے دعوت نامے کئی عالمی سربراہان مملکت اور حکومتی عہدیداروں کے علاوہ مدعو ممالک کی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کئی دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان ، ماہرین تعلیم ، ماحولیاتی میدان کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے اداروں کے سربراہان کو ارسال کردیے ہیں۔

یہ قابل ذکرہے کہ سبز سعودی عرب اور سبز مشرق وسطیٰ کے اقدامات کا ہدف خطے میں 50 ارب درخت لگانا اور کاربن کے اخراج کو عالمی شراکت کے 10 فیصد سے زیادہ کم کرنا ہے۔ تاکہ ماحولیاتی چیلنجوں کا سامنا کرنے اور ان پر قابو پانے میں مدد دی جاسکے اور زمین کی حفاظت اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے۔