سعودی عرب میں شراب کی 66 ہزار بوتلوں کی اسمگلنگ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمزاتھارٹی نے مختلف اقسام کی 66 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط کی ہیں۔ یہ شراب مملکت کے مغرب میں جدہ اسلامک پورٹ پر موصول ہونے والی کھیپوں میں چھپائی گئی تھیں۔

کسٹمزاتھارٹی نے جمعہ کو "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو بتایا کہ شراب کی مملکت میں اسمگلنگ کی 3 الگ الگ کوششیں سامنے آئی ہیں۔ پہلی کوشش بطحا گذرگاہ سے گذرنے والے ٹرکوں سے ضبط کی گئی۔ یہ شراب اورنج جوس کی شکل میں اسمگل کی جا رہی تھی۔ ٹرک اور اس کے سامان کو کسٹم کے طریقہ کار کے مطابق چھان بین کے عمل سے گذارا گیا۔ اس کھیپ سے شراب کی 25،380 بوتلیں چھپائی گئی تھیں۔

Advertisement

شراب اسمگلنگ کی دوسری کھیپ بھی بطحا بندرگاہ سے پکڑی گئی۔ یہ کھیپ پینے کے پانی کے کریٹوں میں لائی گئی تھی۔ پکڑی گئی بوتلوں کی تعداد 16،800 بتائی جاتی ہے۔

جدہ اسلامی بندرگاہ سے شراب کی تیسری کھیپ پکڑی گئی۔ یہ شراب "مشین فلٹرز" کی کھیپ لائی گئی تھی۔ ان بوتلوں کی تعداد 24132 بتائی جاتی ہے۔ بیرون ملک سے شراب لانے الزام میں پولیس اور کسٹمز حکام کی کوششوں سے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں