سعودی عرب: خمیس مشیط پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کے شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجے جانے والے ایک (دھماکا خیز) ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کر دیا۔ یہ بات یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے جمعے کی شام بتائی۔

عرب اتحاد نے باور کرایا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں اور شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Advertisement

اتحاد نے زور دیا کہ شہریوں اور شہری مقامات کو دشمن کے حملوں سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مملکت میں شہریوں اور شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششوں پر کئی عرب اور مغربی ممالک نے حوثی ملیشیا کی بھرپور مذمت کی ہے۔ ان ممالک نے زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے امن کے واسطے مملکت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ یمن میں فائر بندی کو مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہے تا کہ مذاکرات کا دوبارہ سے آغاز ہو سکے۔ اس کا مقصد کئی برسوں سے جاری تنازع کے ایک پُر امن حل تک پہنچنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں