سعودی عرب : پہاڑی بکرا ذبح کر کے وڈیو بنانے والے دو شہری زیر حراست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مدینہ منورہ صوبے میں سعودی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک وڈیو میں نظر آنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

وڈیو میں مذکورہ دونوں افراد ایک پہاڑی بکرا ذبح کرنے کے بعد فخر کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں پہاڑی بکرے کے شکار پر پابندی ہے۔

Advertisement

مدینہ منورہ پولیس کے میڈیا ترجمان لیفٹننٹ کرنل حسین القحطانی کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ان دونوں افراد کو مہد الذہب ضلع سے گرفتار کیا۔ کارروائی میں ماحولیاتی امن سے متعلق خصوصی فورس کا تعاون حاصل رہا۔ حراست میں لیے جانے والے دونوں افراد سعودی شہری ہیں اور وہ عمر کی چوتھی دہائی میں ہیں۔

القحطانی نے بتایا کہ مملکت میں پہاڑی بکرے کا شکار کرنے پر 60 ہزار ریال جرمانے کی سزا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں