سعودی عرب: 1.5 کروڑ افراد نے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں
سعودی عرب میں تقریبا 1.53 کروڑ افراد کو منظور شدہ کرونا ویکسین کی دو خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اس دوران "توکلنا" ایپلی کیشن کے ذریعے اندراج میں مرد اور خواتین اساتذہ اور اسکولوں کے طلبہ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد مذکورہ طلبہ کو ویکسین دیے جانے کا عمل تیز کرنا ہے تا کہ وہ اسکولوں میں جلد از جلد حاضر ہو سکیں۔
دوسری جانب سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں منظور شدہ کرونا ویکسین کے بیچ تبدیلی کا طریقہ کار محفوظ اور مؤثر ہے۔ اس کے نتیجے میں قوت مدافعت کی زیادہ بہتر صورت سامنے آ رہی ہے۔
وزارت صحت نے گذشتہ روز جمعہ 3 ستمبر کو اعلان میں بتایا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 174 متاثرین کا اندراج ہوا۔ اس طرح سعودی عرب میں اس وبائی مرض کے مجموعی کیسوں کی تعداد 544985 ہو گئی۔
وزارت کے مطابق جمعے کے روز مزید 202 مریض شفایاب ہوئے۔ اس طرح شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 533632 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں 24 گھنٹوں کے دوران میں 5 مزید متاثرین فوت ہو گئے۔ اس طرح مملکت میں اس وبائی مرض کا شکار ہو کر اب تک کُل 8565 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ اس وقت مملکت میں کرونا کے فعال کیسوں کی تعداد 2788 ہے جن میں 803 کی حالت تشویش ناک ہے۔
-
سعودی عرب میں کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پرنئی سزاؤں کا اعلان
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں پر نئی سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔وزارت صحت کے ایک ... بين الاقوامى -
مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے خطیبوں کا طلبا پر کرونا ویکسین لگوانے پر زور
سعودی عرب میں اسکول کھلنے اور تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں کی بحالی کے ایک ہفتے بعد مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے آئمہ اور خطبا نے طلبا وطالبات پر زور دیا ہے ... ایڈیٹر کی پسند -
کرونا سے پہلے کوٹے کے مطابق عازمین کی میزبانی کرنے کو تیار ہیں: سعودی وزارت حج وعمرہ
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کرونا وائرس کی وباء سے قبل طے شدہ کوٹے کے مطابق عمرہ زائرین کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔وزارت حج و عمرہ کے ... مشرق وسطی