.

سعودی وزیر داخلہ کی الکاظمی سے ملاقات، دہشت گردی سے نمٹنے پر غور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے ہفتے کے روز بغداد میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ریاض اور بغداد کے درمیان برادرانہ تعلقات، موجودہ سکیورٹی تعاون خصوصا دہشت گردی سے نمٹنے اور سکیورٹی کے مختلف شعبو ں میں اسے بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سنیچر کو سرکاری دورے پر بغداد پہنچے۔ بغداد پہنچنے پر عراقی وزیر داخلہ عثمان الغانمی، عراق میں سعودی سفیر عبدالعزیز الشمری ار عراقی وزارت داخلہ کے سینیئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

علاوہ ازیں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیزبن سعودبن نایف نے عراقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر عثمان علی الغانمی سے خصوصی ملاقات کی جس میں دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیاـ

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی وزارت داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں سعودی وزیر داخلہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیر مقدم کیا گیاـ سعودی وزیر داخلہ کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات اور امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانا ہےـ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایاـ

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس امر کی یقین دہانی کرائی کے دونوں برادر ممالک کی اعلی قیادت کی جانب سے مختلف میدانوں میں باہمی تعاون کے نئے باب کھلے ہیں جبکہ عرعر پوسٹ کا بھی افتتاح عمل میں لایا جا چکا ہے جس سے دوطرفہ تجارت کو کافی فروغ ملے گاـ

وزیر داخلہ نے عرب خطے کے امن وامان کے حوالے سے کہا کہ عالمی اور علاقائی صورتحال میں عرب خطے کو امن و امان کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے بہتر طورپر نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور اشتراک عمل اہم ہےـ دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں باہمی تعاون اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیاـ

اجلاس کے بعد سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عراقی امن کمیٹی کے مشیر قاسم الاعرجی سے بھی خصوصی ملاقات کی ہے۔