لبنان کی قائم مقام خاتون نائب وزیر اعظم وزیر دفاع اور خارجہ امور زینہ عکر کے دورہ شام کے دوران دمشق میں شامی وزیر خارجہ خارجہ فیصل مقداد سے ملاقات کی ویڈیو سامنے آنے کےبعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث کی جا رہی ہے۔ بحث کا موضوع لبنانی پرچم ہے جو اس ملاقات میں دکھائی نہیں دے رہا ہے۔نائب وزیراعظم کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران سرکاری پروٹوکول پرعمل نہ کرنے اور ملاقات میں لبنانی پرچم نہ رکھنے پرعوامی اور سیاسی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اين العلم اللبناني؟
— Lara Sakr 🇱🇧 (@lara91saker) September 4, 2021
كان لافتا، خلال استقبال النظام الأسدي للوفد اللبناني في جديدة يابوسة، وضع في خلفية وزيرة الدفاع اللبنانية علم سوريا وليس علم لبنان وهو ما يعد بروتوكوليا اهانة لدولة وسيادة لبنان. pic.twitter.com/ghQyiKPHFY
لبنانی وزیر نائب اعظم کی یہ ملاقات کل ہفتے کو شامی حکومت کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ دمشق میں ہوئی۔ اس ملاقات میں صرف شامی پرچم دکھائی دیتے ہیں۔
ملاقات کی تصاویر نے لبنان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سخت عوامی رد عمل کو جنم دیا ہے۔ تنقید میں نائب وزیراعظم زینہ عکر اور لبنانی وفد کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس وفد میں لبنان کے وزیر خزانہ غازی وزنی ، وزیر توانائی ریمنڈ غجر اور ڈائریکٹر جنرل پبلک سیکورٹی عباس ابراہیم بھی شامل تھے۔
لبنان مش محافظة لسوريا...
— Elias Hankach (@EliasHankach) September 4, 2021
لبنان آلاف السنين من الحضارة
لبنان ال٦٠٠٠ شهيد
لبنان لا يُختصر بوفد إنبطاحي، مذلول وبلا كرامة وطنية#لبنان منارة هذا الشرق وسيعود أفضل من ما كان...بس نخلص منكم!
(لدينا هموم أهم بكثير، لكن عدم وجود العلم اللبناني ذل بأبهى حلله) pic.twitter.com/og72MoCJGQ
سوشل میڈیا پر لبنانی عہدیداروں اور سماجی کارکنوں نے عکرکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم کو دمشق دورے کے دوران مروجہ پروٹوکول نہ ملنے پر اعتراض کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے اس صورت حال کو قبول کرکے اپنے ملک کی توہین کا ارتکاب کیا ہے۔
لبنان شام کا صوبہ نہیں ہے
مستعفی رکن پارلیمنٹ الیاس حنکش نے ٹویٹر پر لکھا کہ لبنان شام کا صوبہ نہیں ہے۔ لبنان کی ہزاروں سال پرانی تہذیب ہے۔ 6000 شہیدوں کا ملک ہے۔ لبنان کو ماتحت ، ذلیل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ اس کے قومی وقار کومجروح کیا گیا۔ لبنان مشرق کی روشنی ہے اور یہ پہلے کی نسبت بہتری کی طرف جلد لوٹ آئے گا