کرکوک میں داعش تنظیم کا حملہ، عراقی پولیس کے 13 اہل کار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے صوبے کرکوک میں داعش تنظیم کے عناصر کے ساتھ جھڑپوں میں وفاقی پولیس کے متعدد اہل کار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ یہ بات عراقی سیکورٹی فورسز کے میڈیا سیل نے اتوار کے روز ٹویٹر پر ایک مختصر بیان میں بتائی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق تل سطیح گاؤں میں داعش تنظیم کے اس حملے میں مارے جانے والے پولیس اہل کاروں کی تعداد 13 ہے جب کہ 2 اہل کار زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ مذکورہ گاؤں تک جانے والا راستہ مکمل طور پر بند ہے اور معاون فورسز وہاں پہنچنے سے قاصر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں